English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے پہلا نیشنل انکیوبیشن سینٹر ان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی لانچ کر دیا

Incubation

اسلام آباد: پاکستان نے اپنا پہلا انکیوبیٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر ان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے نام سے لانچ کر دیا۔

انجینئرنگ کی سہولیات پاکستانی اسٹارٹ اپس کو ایرو اسپیس سسٹم کے لیے سافٹ ویئر کے علاوہ ہارڈ ویئر تیار کرنے کے قابل بنائیں گی، پاکستان ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کر سکتا ہے۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنا پہلا عمودی انکیوبیٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر ان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے نام سے لانچ کیا ہے جونیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک راولپنڈی میں قائم کیا جائے گا۔

معروف اسٹارٹ اپ کنسلٹنٹ اور انوویشن ایکو سسٹم میکرعمران جٹالہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ ایرو اسپیس سے مجموعی طور پر ماحول اور بیرونی خلا مراد ہے۔ یہ ایک متنوع صنعت ہے جس میں تجارتی، صنعتی اور مسلح ایپلی کیشنز کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ایرو اسپیس انجینئرنگ ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس کے شعبوں میں پاکستان کے ایوی ایشن سسٹم کی مدد کرے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے