ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر روسی میزائل حملے، 6 افراد ہلاک، بجلی نظام تباہ

missile attacks

کیف: یوکرین پر روس کی جانب سے پے در پے میزائل حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پاور اسٹیشنز پر حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف اور اوڈیسا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور اسٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالیہ حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں.

دوسری جانب یوکرینی دارالخلافہ کے قریبی شہر ویشارڈ میں اپارٹمنٹ بلاک تباہ ہو گیا ہے جہاں فائر فائٹرز اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے متاثرین کے ریسکیو کرنے کی کوششیں جا ری ہیں۔

یوکرینی نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مختلف شہروں پر گزشتہ روز ہونے والے روسی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 36 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں