English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: 4 کسانوں کا قاتل تیندوا سزا کے طور پر چڑیا گھر منتقل

القمر

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں 4لوگوں کو قتل کرنے والے تیندوےکو سزا کے طور پر چڑیا گھر بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 8سالہ تیندوے کو لکھیم پور کھیری سے کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق تیندوے نے لکھیم پور کھیری کی تحصیل گولا میں 23اگست سے 20نومبر تک 4کسانوں کو موت کے گھاٹ اتار ا تھا، دو ماہ سے زائد عرصے کی محنت کے بعد وائلڈ لائف حکام تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اسے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے