English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان تمام خطرات کے باوجود راولپنڈی پہنچیں گے، فواد چودھری

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں۔ مسلم لیگ ن والے لوگ صرف قبروں کے شیر ہیں۔انتخابات تو کرانا پڑیں گے، الیکشن کی طرف خود ہی چلے جائیں تو اچھا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا روز آ کر کہتے ہیں فلانے کو خطرہ ہے تو کیا آپ چورن بیچنے کے لیے بیٹھے ہیں، اگر آپ کی خبریں سننی ہیں تو ریڈیو سے خبریں سن لیں گے، اگر وزیرداخلہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں، انہوں نے معیشت اورپاکستان کی سیاست کا بیڑہ غرق کیا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی فیملی یورپ کی سیاحت پر نکلی ہے، یہ پاکستان کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں، یہ لوگ یورپ میں اکٹھے ہو کر پاکستان کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں، شہبازشریف روزانہ جہاز بھر کر کبھی ایک ملک کبھی دوسرا ملک جاتے ہیں، یہ غیر سنجیدہ طبقہ ہم پر مسلط ہے۔ ان کی کوئی کارکردگی نہیں صرف عمران خان کے خلاف جتنی مرضی باتیں کرالیں، الیکشن تو کرانا پڑے گا الیکشن کی طرف خود ہی چلے جائیں تو اچھا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے