English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرین لائن ٹرین آئندہ ماہ سے چلانے کا اصولی فیصلہ

القمر

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین اگلے ماہ سے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں پاکستان ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کے طور پر چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن ٹرین 2 اے سی پارلر، 5 اے سی بزنس، 6 اے سی اسٹینڈرڈز کوچز پر مشتمل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرین میں 5 اکانومی کلاس کوچز بھی شامل ہوں گی۔  گرین لائن کا لاہور تا کراچی کا سفری دورانیہ 20 گھنٹے سے کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں دوران سفر مسافروں کو اعلی معیار کا کھانا بھی دیا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ گرین لائن ٹرین کے اے سی پارلر کی ہر سیٹ پر علیحدہ ایل سی ڈی نصب کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے