English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست

القمر

دو حا: فیفا فٹبال ورلڈ کپ  میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0ـ2 سے شکست دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دْگنا کردیا۔

گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں فیورٹ ارجنٹائن کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے