English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ پھر گرفتار کرلیا گیا،فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ انھیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ اگر آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر  اگراغوا ء کریں گے ،ان پر تشدد کریں گے، ان کی خواتین کی ویڈیوز بنائیں گے تو ان سے آپ خوفزدہ ہونے کی توقع کرتے ہوں گے لیکن اب معاملہ خوف سے نکل گیا ہے، ایسے ہتھکنڈے صرف نفرتیں پیدا کریں گے ۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے عدالت کا دروازہ  کھٹکھٹایا لیکن انکو اور انکی اہلیہ کو انصاف نہ مل سکا۔ سپریم کورٹ اس کیس کا سوموٹو لیں اور ایک 74 سالہ سینیٹر کو انصاف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے