اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق ردعمل میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بولتے تھے تو عمران خان مدت پوری کرنے کا راگ الاپتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر واویلا کرتے رہے مگر انکی گفتگو اور کردار میں تضاد ہے ۔
