English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امید ہے انگلش ٹیم صحتیاب ہو جائے گی اور ٹیسٹ سریز جیتنا خواہش ہے ، بابر اعظم

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے پیٹ کے انفیکشن سے متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں گے اور خواہش ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تین میں سے دو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں۔

راولپنڈی میں پری میچ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کل سے ہماری ٹیسٹ سیریز شروع ہیں جس کی تیاری کے لیے ہمیں ایک ہفتہ ملا مگر بحیثیت ٹیم ہم پرعزم ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے تیاری کرلی ہے، سینیر کھلاڑی محمد یوسف سے کافی تجربے کار ہیں ان سے بھرپور رہنمائی مل رہی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے لیکن شام یا کل تک کمبیشن سامنے آجائے گا، راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے فاسٹ بولرز پھر اسپنرز کو سامنے لائیں گے۔ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کریں۔

انگلینڈ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو پیٹ کے انفیکشن پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ خبر ملی ہے مگر امید ہے کہ وہ جلد ہی ریکور ہوں گے اور ہم چاہیں گے ان کی پوری ٹیم کھیلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے