English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ،سیاہ فام ملزم کے مفلوج ہونے کے واقعے پر 5 پولیس افسران پر فرد جرم عائد

القمر

واشنگٹن:امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں پولیس وین میں لے جاتے ہوئے گرفتار سیاہ فام ملزم کے مفلوج ہونے کے واقعے پر پانچ پولیس افسران پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

پولیس افسران پر لاپرواہی سے خطرے میں ڈالنے اور ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سیاہ فام رینڈی کاکس کو 19 جون کو نیو ہیون کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا جا رہا تھا جب پولیس وین کے ڈرائیور نے زور سے بریک لگائی، جس کی وجہ سے رینڈی کاکس وین کے پچھلے دروازوں سے ٹکرایا تھا جس سے اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا۔

باڈی کیمروں کی ویڈیو میں وین میں موجود پولیس افسران کا ملزم کا مذاق اْڑاتے اور پھر اسے ٹانگوں سے گھسیٹ کر جیل میں لے جاتے دیکھا گیا۔ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس افسران پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، جس کے بعد پانچوں افسران کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے