English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

القمر

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں،خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے،انسداد دہشت گردی کے  لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے۔اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے