ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارن فنڈنگ کیسز:دیگر جماعتوں کے جلد فیصلے کی پی ٹی آئی کی نئی درخواست

اسلام آباد: تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور  پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کے لیے نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پہلے سے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیر مملکت کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ن لیگ ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جمہوریت کے تحفظ کے لیے  پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کریں کہ (ن) لیگ، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے۔

فرخ حبیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں