English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسے مہنگا ہو گیا

القمر

اسلام آباد:اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسے مہنگا کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 13 پیسے تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے