English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نیمار سے محبت، مداح نے فیس ماسک پر تصویر بنا ڈالی

القمر

دوحا:برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نیمار کے مداح نے فٹبالر سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے فیس ماسک پر تصویر بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا پر ایک منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوایڈورڈی نامی مداح آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جس میں مداح کے سامنے موجود اسکرین پر اس کے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر نمایاں ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے قینچی کے ذریعے فیس ماسک کو اس انداز میں کاٹا گیا کہ نیمار کی تصویر بن گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے نیمار سے اپنی محبت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیت کا بھی بھرپور اظہار کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مداح کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے