ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکوعدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

 راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ 

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کی بینچ   میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، احتجاج ہو چکا اب اس کیس میں کیا ہے؟ جسٹس جواد حسن نیلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں