English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی ماہر کا  سندھ فرانزک لیب کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

القمر

 کراچی: فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی کے شعبے کے معروف برطانوی ماہر ڈاکٹر ولیم گوڈون نے سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی، کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

 بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق برطانوی ماہر ڈاکٹر ولیم گوڈون دراصل اسکول آف فرانزک اینڈ ایپلائیڈ سائینسز، یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر برطانیہ میں پروفیسر کے منصب پر فائز ہیں۔

 ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ولیم گوڈون ان دنوں ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کے دورے پر ہیں۔

 اس دورے کا انعقاد انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ہلالِ احمر) کے فرانزک ڈویژن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں ایک اجلاس کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر ولیم گوڈون کی بین الاقوامی مرکز آمد کا خیر مقدم کیا ۔

 ایس ایف ڈی ایل کے فرانزک کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ولیم گوڈون نے ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی میں تجزیہ کاروں کی لیبارٹری سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے لیبارٹری کی معیاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لیبارٹری میں موجود جدید تحقیقی آلات اور کام کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے