English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری

القمر

اسلام آباد:  توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاحیات نااہلی سے بچ گئے ،پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے