English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا، جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

القمر

دوحا: قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔ دونوں ٹیموں کو 4،4 پینالٹی دی گئی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا۔

پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔ پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے 3 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔کروشیا نے یہ مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے اپنے نام کرلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے