دوحہ:سرزمین عرب قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکشی کھلاڑی میدان میں ہی سجدہ ریز ہو گئے۔
فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی۔ مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھر برابر ہو گیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا، فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی، یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
“And whoever relies upon Allah-then He is sufficient for him.” What a moment for Morocco 🇲🇦
-Al Qur’aan | 65:30 pic.twitter.com/TmoHxp6xxb
— • (@Al__Quraan) December 6, 2022
پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کر کے اللہ کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مراکشی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، صارفین نے بھی کہا کہ کامیابی کے بعد سجدہ اللہ کا شکر ادا کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
