English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنر ل عاصم منیر کا بیان کشمیری عوام کی امنگوں کا آئینہ دارہے،عزیر غزالی

القمر

مظفرآباد: پاکستان کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کے حوالے سے بیان کشمیری عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔

پاسبان حریت جموں کشمیرمیڈیاکے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی نے پاک افواج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے کشمیر سے متعلق بیان کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کا ترجمان قرار دیا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیئے جانے پر زور دیا ہے۔

 عزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اور فوجی جرنیلوں کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملوں کی دھمکیوں ، خطے میں جنگی ماحول کو  پروان چڑھانے اور کشمیر میں نہتے شہریوں کو منظم فوجی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے ماحول میں پاکستان کے آرمی چیف کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 عزیراحمد کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے کے اسے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے عین کیمطابق حل کرنا ہوگا بھارت فوجی طاقت اور سامراجی ہتھکنڈوں سے مسئلہ کشمیر کو نہ تو دبا سکتا ہے اور نہ ہی مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور حساسیت کو کم کرسکتا ہے۔

غزالی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا تیسرا اہم فریق ہے نریندرہ مودی اور قابض بھارتی فورسز کو یاد رہنا چاہیے کہ پاکستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں تباہ کن صورت حال اور گیدڑ بھبکیوں سے الگ نہیں رہ سکتی جنرل عاصم منیر کے کشمیر تنازعہ پر پاکستان کے قومی موقف کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستانی مسلح افواج بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مضبوط دیوار بن کے کھڑی ہیں۔

 عزیر احمد نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب بھارت نہتے کشمیریوں پر ہر ظلم کا حساب دیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے