English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری ٹائم ایجنسی کی کارروائیاں، 3 ہفتوں میں 8 ارب روپے کی منشیات برآمد

القمر

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹو ریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بحیرہ عرب میں گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مسلسل تین انسدادِ منشیات آپریشنز کرکے 8 ارب روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

 ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے مطابق نامعلوم 03 کشتیوں سے27کلو ہیروین اور 1460 کلو چرس برآمد کی گئی، تینوں کشتیوں سے ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریبا 3 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق  ایک کشتی کے اسمگلروں نے پی ایم ایس اے کے جہاز کو دیکھتے ہی اپنی کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی، تمام اسمگلروں کو جنہوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی انھیں بحفاظت بچا لیا گیا اور منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔تینوں کشتیوں میں موجود تمام 15 اسمگلروں کو حراست میں لیکر منشیات سمیت کراچی پہنچا دیا گیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں دونوں اداروں کا مشترکا چوتھا آپریشن ہے جس میں اب تک 8 ارب روپے مالیت کی منشیات اور 21 اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے