English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 صحافی ارشد شریف کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،اعتزاز احسن

القمر

اسلام آباد:رہنما پیپلزپارٹی بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ معروف صحافی ارشد شریف کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،ارشد شریف کو جس طرح قتل کیا گیا ایسا لگتا ہے کہ کسی کو اس پر شدید غصہ تھا ۔

جمعرات کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ جوا الزامات لگارہے ہیں ان کا ثبوت بھی پیش کریں، ارشد شریف شہید کی والدہ کی موجودگی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں کیسے درج ہوگیا ؟

 پولیس کی مدعیت میں مقدمہ گمشدہ افراد کے لواحقین کرتے ہیں، بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تسنیم حیدر کا بیان بہت اہم ہے ، انگلینڈ میں سازش کا الزمام لگا توا س پروہاں کارروائی ضرور ہونی ہے ، یہ دیکھنا ہوگا کہ کس نے ان کے خلاف مقدمارت درج کرائے ، مجھے بھی اتنے مقدمات درج ہوں تو باہر چلا جائوں گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے