ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اورچین کے درمیان ہائیڈروجن توانائی کے معاہدے

ریاض:سعودی عرب اور چین نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتیں، معاہدے اور سمجھوتے طے پائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  چینی صدر شی جن پنگ کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پرمفاہمت کی ان یادداشتوں پر دست خط کیے گئے ۔اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیمامہ محل میں صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔

انھوں نے ملاقات میں تازہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سعودی اور چینی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد اور صدر شی جن پنگ نے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے۔ان طے شدہ معاہدوں میں مملکت کے ویژن 2030 اور چین کے روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کے درمیان ہم آہنگی کا منصوبہ اور سول ،ذاتی امور اور تجارتی شعبوں میں عدالتی تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔

دونوں ممالک نے چینی زبان سکھانے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔اس موقع پرجامعہ شاہ سعود ی کی جانب سے چینی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں