ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ایک اور اچھی پارٹنر شپ ہو گئی تو انگلینڈ پر دباﺅ ہوگا، ایک اچھا میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تین سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، یہ چیز ہمیشہ مائنڈ میں رہتی ہے لیکن جس طرح کھیل رہے ہیں اورپلان ہے تو ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے، ہم نے کل ہی پلان ذہن میں بنایا تھا کہ اگر 350یا 360کے اندر ہدف رکھتے ہیں تو ہمارے پاس ایک چانس ہوگا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں سری لنکا میں اتنا ہدف حاصل کیا ہوا ہے، ہمارے ذہن کے مطابق ٹارگٹ ملا جلد وکٹیں بھی حاصل کر لی تھیں، انگلینڈ نے اچھی بولنگ کی ہماری وکٹیں جلد گرگئیں، ہم نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اب ہماری پوزیشن ان سے اوپر ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک مختلف انداز میں کھیلتی ہے، وہ لوگ آتے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم فیلڈنگ سے ہم پر اٹیک کر رہی ہے، ہمیں ان کے اوپر سے کھیلنا پڑ رہا ہے، ہم نے بھی آج صبح ان پر اٹیک کیا اور ہمیں جلد وکٹیں ملیں۔
رضوان نے کہا کہ امام الحق دستیاب نہیں تھے تو کوچ اور کپتان نے مجھ سے اوپننگ کے لیے پوچھا، میں نے فوری طور پر جواب دیا کہ میں تیار ہوں، مجھ پر اعتماد کیا گیا اور میں نے بھی اوپننگ کے لیے خوشی کا اظہار کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اوپن کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں اس میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔

