ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجک صدر کو 2روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،21توپوں کی سلامی دی گئی

اسلام آباد: تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، تاجک صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرر ہے ہیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرتعلیم سید نوید قمر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ہے۔

تاجک صدر کو گلدستے بھی پیش کیے گئے، تاجک صدر اور وفاقی وزیر تجارت کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا،تاجک صدر امام علی رحمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں