English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے نواز شریف کے منصوبوں کی تختیاں بدلیں، مریم اورنگزیب

flood victims

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبوں کی تختیاں تبدیل کیں، ہمارے شروع کئے گئے کئی منصوبے بند کئے، یوتھ پروگرام کا نام بدل کر کامیاب جوان رکھا اور 80 فیصد منصوبے کو بند کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  منصوبوں کی تختیاں تبدیل کرنے سے منصوبے چلانے اور انہیں آگے بڑھانے کی اہلیت نہیں آجاتی، عمران خان نے معاشرے اور نوجوانوں کو فساد، تقسیم اور انتشار کا شکار کیا، عمران خان کی نیت ہوتی تو وزیراعظم ہاﺅس کو سازشوں اور سیاسی انتقام کا گڑھ نہ بناتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  عمران خان طیبہ گل کو اغوا کرسکتے تھے لیکن کمپنیوں کو بلا کر نوجوانوں کے روزگار کے لئے بات نہیں کی، یہ اس لئے ہوا کیونکہ ملک پر وزیراعظم نہیں بلکہ پروپیگنڈہ گروہ مسلط تھا جس نے اپنے چار سال میں معیشت اور روزگار تباہ کیا۔

 مریم اورنگزیب  نے کہا کہ سابقہ دور میں ڈیوڈ روز کو وزیراعظم ہاﺅس میں بٹھا کر شہباز شریف کے خلاف سازش کی بجائے کسی کمپنی کو بٹھا کر ملک کی ترقی کی بات بھی کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے تب کامیاب ہوتے ہیں جب نیت صاف ہو اور ترجیح پاکستان کے عوام ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوتی تو وہ سیاسی مخالفین کو جھوٹے الزامات پر سزائے موت کی چکیوں میں ڈالنے کی بجائے ملکی ترقی کے لئے کام کرتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے