English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا

 نیویارک:ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈان پر ایران کو اقوام متحدہ کیکمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین پر بدترین کریک ڈان کے خلاف ایران کی رکنیت ختم کرنے کے لیے کمیشن میں ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ میں 29 ممالک نے ایران کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 16 ممبران نے غیر جانبدار رہنیکا فیصلہ کیا،اکثریتی ووٹ آنے پر ایران کی کمیشن میں 4 سالہ رکنیت فوری طور پر ختم کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے