English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہداء نے قوم کو دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی کیخلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی، رانا ثناء اللہ

agreed

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے۔ سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم اور کمسن بچوں کو حملہ کر کے شہید کردیا۔ 8 برس گزرنے کے باوجود یہ زخم آج بھی تازہ ہے۔ ناقابل فراموش ہے۔ شہداء نے پوری قوم کو دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی۔ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے سانحہ اے پی ایس کی آٹھویں برسی کے موقع پر جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ قوم نے مل کر ملک سے دہشت گردی کو شکست دی۔ 16 دسمبر کا دن شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔ آج کے دن ہم بچوں کے والدین اورانکے بہادراساتذہ کو سلام، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔ZS

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے