English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہارورڈ یونیورسٹی میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدرمقرر

واشنگٹن:امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر مقرر کر دیا،

امریکی میڈیا کے مطابق کلاڈین گے کو ہارورڈ یونیورسٹی کی 30ویں صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ یکم جولائی 2023سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،52سالہ کلاڈین میساچوسٹس کے کیمبرج اسکول کی سربراہی کے لیے منتخب ہونے والی دوسری خاتون ہیں،کلا ڈین گے امریکی ریاست ہیٹی سے تعلق رکھنے والی نرس کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے 1998 میں ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، وہ آرٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین بھی رہ چکی ہیں ،ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس کی حامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے