English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ، پہلے دن انگلینڈ کے خلاف پاکستان 304 رنز پر ڈھیر، مہمان ٹیم نے7رنز بنالئے

Karachi Test

کراچی: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے دن پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ جبکہ انگلشن ٹیم نے7رنز بنالئے۔

کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا اور اسکور کو 18 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر عبداللہ کو وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 ویں اوور میں پاکستان ٹیم کو 46 رنز پر دوسرا نقصان ہوا جب فاسٹ بولر مارک ووڈ نے شان مسعود کو 30 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 117 تک پہنچایا تو اس وقت فاسٹ بولر اولی رابنسن نے اظہر علی کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 162 رنز پر گری جب سعود شکیل کو ریحان احمد نے 23 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 196 رنز پر گری جب محمد رضوان 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ 219 کے اسکورپر بابر اعظم 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز زیک کراؤلی اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں زیک کراؤلی صفر پرآؤٹ ہوئے اور انہیں ابرار نے آؤٹ کیا۔ کھیل کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نےایک وکٹ پر 7 رنزبنالیے اور ابھی 297 رنزکا خسارہ باقی ہے۔بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنزبناکر وکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے