ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں چین کے تعاون سے 400 خاندانوں میں امداد تقسیم

افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز میں افغان حکام نے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنا پر عطیہ کردہ امداد 400 مسحتق خاندانوں میں تقسیم کر دی ہے۔

مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹر صدیق اللہ نصرت نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں  400 بے سہارا خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی ہے، امدادی پیکیج میں چاول اور گندم سمیت خوردنی اور غیر خوردنی اشیا شامل ہیں۔

امداد وصول کرنیوالی شیبا نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاول کی ایک بوری اور ایک خیمہ ملا ہے اور مجھے مزید امداد ملنے کی امید ہے۔

چین نے ایک ہمسایہ ریاست کے طور پر گزشتہ سال کے دوران افغانستان کو بڑے پیمانے پر نوول کرونا وائرس ویکسینز ، موسم سرما کے کپڑے ، خیمے اور اشیا خورونوش کی امداد فراہم کی ہے جو ملک میں غربا اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں