ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اللہ کا دیا گیا نظام ہی انسانیت کے مسائل کا حل ہے، امیر العظیم

لاہور:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ مولانا مودودی نے کیمونزم، سرمایہ دارانہ نظام اور قوم پرستی کے عفریت سے متعلق جو پیشین گوئیاں کیں، درست اور سچ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ کا دیا گیا نظام ہی انسانیت کے مسائل کا حل ہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ  اہل اور ایماندار قیادت ہی ملک میں بہتری لا سکتی ہے، اسلام آباد میں تبدیلی آئے گی تو پاکستان تبدیل ہو گا، جماعت اسلامی اور اس کی رفاہی تنظیم الخدمت فائوڈیشن اقامت دین کے طور پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کی فلاح و بہبود کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  حالیہ سیلاب میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی رفاہی سرگرمیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں، اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور عوام کی تائید سے جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالے گی۔ جماعت اسلامی ملک کے تابناک مستقبل کی روشن نوید ہے۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ  دنیا جماعت اسلامی اور اس کے اکابرین کی امانت و دیانت کی معترف ہے اور اس پر اعتماد کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انصاف اور قانون کی بالادستی سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں