ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف ملا، عدالت نے کوئی اقدام نہ اٹھانے کا پابند کیا، رانا ثنا

four bullets

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے پرویز  الہی کو  عبوری ریلیف دیا ہے، عدالت نے پابند کیا ہے کہ وہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 11 جنوری سے عدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی۔ چیف منسٹر کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ یقین ہے عدالت کے فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں، پھر مرضی آپ کی اسمبلی رکھیں یا توڑیں۔

اسلام آباد واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیا، ہیڈ کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا،کئی لوگ زخمی ہوئے، دہشت گردی پر تشویش سے زیادہ ہمیں الرٹ ہونا چاہیے، بنوں میں ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں