English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن  31دسمبر کو بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، میاں اسلم

اسلام آباد:  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی الیکشن سے فرار کی کو ششوں کو ناکام بناتے ہو ئے 31دسمبر کو ہی اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ  اب جبکہ الیکشن میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اسے میں بلد یاتی قانون میں تبدیلی اور الیکشن التواء کی کوشش بد نیتی پر مبنی ہے، بلد یاتی اُمیدواروں کے کروڑوں روپے خر چ ہو چکے ہیں ایسے میں الیکشن ملتوی کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم حکومت کو اسلام آباد کے بلد یاتی الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی ،مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے ، اس لیے وہ الیکشن ملتوی کروانے کے حیلے بہانے کر رہے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد کے بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے حقوق غصب کرنا ظلم ہے وزارت داخلہ کے غیر آئینی قدم کو مسترد کرتے ہیں ،اسلام آباد میں بہت اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے دس روز رہ گئے تو اب حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے