English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

القمر

ایک ماہ کے دوران آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 33.42، آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ انڈے 5.34 ،چینی 3.67 اور چائے 14.79 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ  دال مونگ 46.29 فیصد، سرسوں کا تیل 44.7 فیصد اورگندم 43.4 مہنگی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں بجلی چارجز 0.34 فیصد اور مائع ایندھن 3 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق سبزیاں 26.42 فیصد، دال مسور 11.17 فیصد سستی ہوئیں جب کہ ٹماٹر9.56، دال چنا 5.51 فیصد،چکن 5.08 فیصد، دال مونگ 3 فیصد، دال ماش 4.3 فیصد اور سفید چنے 2 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے