English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

اسلام آ باد:متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا موقف پیش کرتے ہوئے متنازعہ ٹویٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ 

اعظم سواتی نے اسلام ہائی کورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں نیا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جن ٹوئٹس کا الزام ہے وہ میں نے پوسٹ نہیں کیں۔

اعظم سواتی نے مقف اختیار کیا ہے کہ جرم سے میرا تعلق ثابت ہونا لازم ہے، جب کہ پروسیکیوشن کے پاس میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے اس سے پہلے کبھی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم اسپیشل جج سینٹرل نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا، اس لئے عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے