ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا ،فیاض چوہان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا، آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، عدالت نے آئین شکن گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وزیراعلیٰ اور انکی کابینہ کو بحال کیا، گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔

سابق وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، رسوائی ان کا مقدر ہے، غیر آئینی اقدام پر گورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، عوام کو پتا چل گیا کہ یہ لوگ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں