English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی انتخابات کل ہونگے

central elections

لاہور: جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی انتخابات کل  25 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہونگے۔ پارٹی کاانتخابی اجلاس لاہور میں طلب کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق جے یوپی کے کل 25دسمبرکو ہونے والے مرکزی انتخابات تین رکنی کمیٹی جس کے چیئرمین سید عقیل انجم قادری،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ اور ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ ممبران کی نگرانی میں انعقاد پذیرہونگے۔ جمعیت علماء پاکستان کے دستور کے مطابق صدر ،سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر انتخاب ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اجلاس میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر، علامہ اظہر حسین فاروقی،سید محمد صفدر شاہ گیلانی، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین مولانا محمد سلیم اعوان ،پروفیسر محمد ارشد مہرکے علاوہ صوبہ پنجاب ،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے مرکزی ارکان شوریٰ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے صدر ،سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کا انتخابت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے