English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین ورکرپر پابندی کا فیصلہ افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے،امریکا

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طالبان کی پابندی سے لاکھوں افراد کو اہم اور جان بچانے والی امداد میں خلل پڑے گا، یہ فیصلہ افغان عوام کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بھی این جی اوز میں خواتین کیکام کرنے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اس کا اثر ہماری امداد پر پڑے گا۔ مزید برآں اس فیصلے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں حکمران طالبان نے خواتین کی اعلی تعلیم کے بعد ان کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیر ملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے