English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

blizzard

واشنگٹن: امریکا میں شدید سرد موسم اور برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بدترین طوفان سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، شہر بفیلو میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق مغربی نیویارک کے کچھ حصوں میں 43 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے، برفانی طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند رہیں گے جبکہ امریکا بھر میں تین ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے متاثرہ ریاستوں کو وفاقی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے