English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے تک مشن سے نہیں ہٹیں گے،صدر مملکت

approved

اسلام آباد: صدر مملکت  نے بنوں دہشتگردی میں شہید اہلکاروں کے ورثا سے رابطہ کرکے تعزیت کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔قوم دہشت گردی  کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے  20 دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثا سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔صدر مملکت نے سپاہی بابر ایوب اور لانس نائیک حلیم کے ورثا سے ٹیلی فون پر بات کی۔

صدر مملکت نے شہدا کو ان کی بہادری، فرض شناسی اور قوم کے لیے قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ  پیش  کرنے والے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔قوم دہشت گردی  کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گے۔ صدر عارف علوی نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور  قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے