لاہور: روٹی کی قیمت میں 11 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے، روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ڈی سی لاہور کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، فی روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے ہے جبکہ فی نان کا سرکاری ریٹ 24 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے خط کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کی جائے اور نان کی قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 35 روپے رکھی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تندوروں کے خرچے بڑھ گئے ہیں، آٹا اور فائن آٹا مہنگا مل رہا ہے، بجلی اور گیس کا ٹیرف بھی بڑھ گیا ہے، نان اور روٹی کی قیمتوں کو فوری بڑھایا جائے۔

