English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل ہے، اسرائیل

 مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وقت اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ 

اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے