ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،

سابق کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے ٹیسٹ میچز کی 88 اننگز میں 37.64 کی اوسط سے 2 ہزار 785 رنز اسکور کر رکھے ہیں،فہرست میں کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648 رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98 اننگز میں 2 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے 86 جبکہ دوسری اننگز میں اب تک 44 رنز بنائے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں