English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جاری حکم کی تعمیل نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باجود وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز  وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا، بعد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری طور پر سیکورٹی انتظامات سے معذرت کی گئی تھی اور الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے