لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چو ہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں، افغان طالبان سے تعاون کے بغیر ایسے آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، مسائل صرف بندوق سے حل نہیں ہوتے آپ کو تفصیلی حکمت عملی چاہیے، طاقت کا استعمال اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہو سکتا ہے ،مکمل حل نہیں۔
رانا ثنااللہ کو پاکستان کے تنہائ پیچیدہ سیکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں، افغان طالبان سے تعاون کے بغیر ایسے آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، مسائل صرف بم بندوقوں سے حل نہیں ہوتے آپ کو تفصیلی حکمت عملی چاہئے طاقت کا استعمال اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہو سکتا ہے مکمل حل نہیں https://t.co/z73ngzgBh0
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں اب آکر پتا چلا وہ عوام کے کپڑے کہہ رہے تھے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہ اگر یہ آٹھ ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔
