کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے تناظر میں قومی ٹیم کے 2 بالرز کو فٹنس جانچ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث کو فٹنس کی جانچ کے لیے بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اپنی فٹنس بحال کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور ٹیم کا طبی عملہ کراچی میں ان کی فٹنس کی مکمل بحالے کے لیے اقدامات کی نگرانی کرے گا۔
علاوہ ازیں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے قومی ٹیم کے دوسرے ان فٹ بالر حارث رؤف کو بھی فٹنس جانچ کے لیے طلب کیا ہے۔ حارث کی بھی ون ڈے سیریز میں شرکت فٹنس بحالی سے مشروط ہے، تاہم آئندہ ماہ پی ایس ایل 8 میں ان کی شرکت یقینی بتائی جاتی ہے۔
