ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات 10 جنوری کو بھی ہوں تو ایم کیو ایم پاکستان تیار ہے، خالدمقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو ہی ہونگے انتخابات 15 جنوری کیا 10 جنوری کو بھی ہوجائیں تو ایم کیو ایم تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بہت سارے مسائل پر ہمارے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا جن میں ایک اہم مطالبہ سندھ کے شہری علاقوں کی حلقہ بندیاں کے حوالے سے تھاسندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو حلقہ بندیاں کی گئیں وہ آئین اور قانون کیخلاف ہیں کہیں 30ہزار کی یونین کونسل ہے تو کہیں 90ہزارکی ہیں اور اس بات کو دیگر جماعتوں کے سربراہان کی طرح پیپلز پارٹی نے بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ صاف شفاف اور پر امن انتخابات ہوں ان حلقہ بندیوں پر صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے حلقہ بندیوں کے حوالے سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت ہونے والے انتخابات کراچی کے لوگوں کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں ہو نگے۔ اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات سے قبل ہوئی اس دھاندلی کو روک کر شفاف انتخابات کروائے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم سپریم کورٹ بھی گئے اورچیف جسٹس آف پاکستان نے ہمارے تحفظات کو سنا اور مطالبات کو تسلیم کیا،گزشتہ 8، 10 مہینوں میں پیپلزپارٹی سے بھی متعدد ملاقاتیں اور میٹنگز ہوئیں جس میں ہمارے تمام مطالبات کو تسلیم تو کیا تھا لیکن اب تک عمل پیرا نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کرینگے جس میں یہ تمام صورتحال کارکنان کے سامنے رکھتے ہوئے یہ سوال کیا جائیگا کہ حکومت میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جائے یہ حکومت سے علیحدگی اختیار کی جائے کیونکہ ہم سے کئے گئے معاہدوں پر ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے دستخط کئے تھے اس صورتحال میں عوام کے جذبات پر مزیدقابو رکھنا اور صبر کی تلقین کرتے رہنااب ہمارے لئے بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں