English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائٹ پیپر جاری کر رہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

ملکی معیشت تباہ کرنے کی جرم میں جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چار سالے کے بدترین دور اقتدار کا حساب دینے کو تیار نہیں۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو 4سال ملک پر مسلط رہنے کہ بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہی تھا، حکومت کوئی اور چلا رہا تھا۔ ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائٹ پیپر جاری کر رہے؟ جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہنچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگے گے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟ قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضاجات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ انہوں نے ملکی معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا۔ ان کا وائٹ پیپر ‘چور مچائے شور’ جیسا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے