لاہور: مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت کا اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماﺅں نے شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس کی پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی، اجلاس میں مختلف رہنماﺅں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ (ن)کی طرف سے وزیر اعلی کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

